صومالیہ کے صدارتی محل کے باہر2کاربم دھماکے،فائرنگ سے 10افرادہلاک
موغادیشو(این این آئی)صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں صدارتی محل کے قریب ہونے والے کار بم حملے اور ایک قریبی پولیس سٹیشن پر ہونے والے دھماکے میں 10افراد ہلاک اور 13دیگر زخمی ہوگئے ،پہلاکار بم دھماکا صدارتی محل کے باہر جبکہ دوسرا دھماکا اس کے بالکل سامنے ہوا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں صومالیہ کے حکام نے بتایاکہ ملک کے دارالحکومت موغادیشو میں صدارتی محل کے قریب ہونے والے کار بم حملے اور ایک قریبی پولیس سٹیشن پر ہونے والے دھماکے میں کم از کم 10افراد ہلاک اور13دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پولیس افسر میجر محمد حسین نے بتایا کہ کار بم دھماکا صدارتی محل کے باہر جبکہ دوسرا دھماکا اس کے بالکل سامنے ہوا۔ اطلاعات ہیں کہ حملہ آوروں اور سیکیورسرٹی دستوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ دہشت گرد تنظیم الشباب نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔