عمران خان اخلاقیات کی یونیورسٹی میں داخلہ لیں، فیس میں ادا کروں گا :حمزہ شہباز کی چیئر مین تحریک انصاف کو پیشکش

عمران خان اخلاقیات کی یونیورسٹی میں داخلہ لیں، فیس میں ادا کروں گا :حمزہ ...
عمران خان اخلاقیات کی یونیورسٹی میں داخلہ لیں، فیس میں ادا کروں گا :حمزہ شہباز کی چیئر مین تحریک انصاف کو پیشکش

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کو اخلاقیات کی یونیورسٹی میں داخلہ لینا چاہئے جبکہ فیس میں خود ادا کروں گا ۔ کنٹینر پر بیٹھ کر جھوٹ بولنا اور نا مناسب ریمارکس دینا درست نہیں،میر ے اندر نواز شریف اور شہباز شریف دونوں کی خصوصیات موجود ہیں جبکہ میری تربیت میرے دادا نے کی ہے ۔ کڑے احتساب میں میرا خاندان سرخرو ہوا ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”محاذ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ الیکشن شفاف ہونے سے فائدہ ہوگا ۔ سب سیاسی جماعتوں کو پاکستان کے مفاد کیلئے مل کر بیٹھنا چاہئے کسی ایک جماعت کو دیوار سے نہ لگایا جائے ۔ مسلم لیگ ن میں اختلافات ہو سکتے ہیں لیکن الیکشن میں ہم سب مل کر چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں دہشت گردی سیاسی اور عسکری قیادت کے متحد ہو کر کام کرنے سے ختم ہو ئی ۔ مریم نواز میری بہن ہیں ان سے کوئی لڑائی نہیں ہے ۔ نواز شریف کے ساتھ انصاف ہونا چاہئے ۔ عمران خان اورجہانگیر ترین پر بھی وہی کیسز تھے جو نواز شریف پر تھا ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی ملک کے لئے بے پناہ خدمات ہیں اور اب ان کا فیصلہ ہے کہ شہبازشریف ملک کے وزیر اعظم ہونگے ۔شہباز شریف نے ملک کی بہت زیادہ خدمت کی ہے ۔میرے والد کی سوچ ہے کہ سب کوساتھ لیکر چلنا چاہئے ۔ اب نوجوانوں کو انتخاب کرناہے کہ انہوں نے کنٹینر پر چڑھ کر گالیاں دینے والوں کا انتخاب کر نا ہے یا پاکستان کو ترقی کرنیوالے کا ، مریم نواز اور حمزہ شہباز میں فرق کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ مجھے میں اور مریم نواز میں یہ فرق ہے کہ میں عمر میں چھو ٹا ہوں اور وہ عمر میں بڑی ہیں۔ میری پاکستان کے عوام سے اپیل ہے کہ وہ پولنگ بوتھ پر جاکر ضمیر کی آواز پر ووٹ دیں۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...