بقایا جات کی عدم ادائیگی پر ایران نے عراق کو بجلی کی فراہمی بند کردی

بقایا جات کی عدم ادائیگی پر ایران نے عراق کو بجلی کی فراہمی بند کردی
بقایا جات کی عدم ادائیگی پر ایران نے عراق کو بجلی کی فراہمی بند کردی

تہران(این این آئی)ایران نے واجبات کی عدم ادائیگی پر عراق کو بجلی کی ترسیل منقطع کردی ، جس کے بعد عراق کے کئی شہر اور علاقوں میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیاہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی وزارت بجلی کے ترجمان مصعب المدیرس نے کہاکہ عراق حکومت کی جانب سے عدم ادائیگیوں پر ایران نے عراق کو دی جانے والی ایک ہزار میگا واٹ بجلی کی فراہمی بند کردی جس سے میسان، زیکار اور بصرہ صوبوں میں لوڈ شیڈنگ کے اوقات میں مزید اضافہ کرنا پڑگیا ہے۔دریں اثناء مختلف سیاسی جماعتوں نے عراقی حکومت پر الزام عائد کیا کہ ملک میں بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کے باوجود دوسرے ممالک سے درآمد کی جارہی ہے۔یاد رہے کہ عراق کے جنوبی اور جنوب مشرقی علاقے شدید گرمی کے لپیٹ میں ہیں جہاں پر درجہ حرارت 50سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...