جب دونوں ایم کیو ایم آپس میں لڑتی ہیں تو شہدا قبرستان یادآتاہے: مصطفیٰ کمال

جب دونوں ایم کیو ایم آپس میں لڑتی ہیں تو شہدا قبرستان یادآتاہے: مصطفیٰ کمال
جب دونوں ایم کیو ایم آپس میں لڑتی ہیں تو شہدا قبرستان یادآتاہے: مصطفیٰ کمال

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پارٹی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ جب دونوں ایم کیو ایم آپس میں لڑتی ہیں تو شہدا قبرستان یادآتاہے۔ پاکستان کے مسائل کا حل صرف ہمارے دیے گئے 16 نکات ہیں۔

جیونیوز کے مطابق چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے سرجانی ٹاون میں جلسے سے خطاب کر تے ہو ئے کہا ہے کہ پاکستان کے مسائل کا حل صرف ہمارے دیے گئے 16 نکات ہیں،ہم نے کراچی کا مقدمہ لڑا اور اس کی آواز عدلیہ تک پہنچائی ہے۔کراچی سے زیادتی پر یہاں کے حکمرانوں کوآوازبلند کرنی چاہیے تھی انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے اس نے عوام کی خدمت کے لیے ہمیں قبول کیا ہے،سیٹ ایڈجسٹمنٹ 25 جولائی کو ختم ہوجائے گی، سیٹوں کے بجائے دلوں کی ایڈجسٹمنٹ کرو، جب دونوں ایم کیو ایم آپس میں لڑتی ہیں تو شہدا قبرستان یادآتاہے۔

مزید : قومی