چیرمین نیب کا کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکو تحفظ دینے والوں کے خلاف نوٹس، رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

چیرمین نیب کا کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکو تحفظ دینے والوں کے خلاف نوٹس، رپورٹ پیش ...
چیرمین نیب کا کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکو تحفظ دینے والوں کے خلاف نوٹس، رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیرمین نیب نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکو تحفظ دینے والوں کے خلاف نوٹس لیتے ہو ئے کہا ہے کہ پنجاب پولیس سے پوچھا جائے کہ دفعہ144کی خلاف ورزی کیسے ہوئی ہے۔

جیو نیوز کے مطابق چیرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال ے کہا ہے کہ کیپٹن صفدر کی گرفتاری میں رکاوٹ بننے والوں کی نشاندہی کی جائے،مسلم لیگ ن کے کارکنان ایک مجرم کے پاس کیسے پہنچ گئے۔پنجاب پولیس سے پوچھا جائے کہ دفعہ144کی خلاف ورزی کیسے ہوئی ہے۔ چیرمین نیب نے ڈی جی نیب کو معاملے کی مکمل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید :

قومی -