سیکورٹی وجوہات ، تیونس کے اداروں میں نقاب پرپابندی

    سیکورٹی وجوہات ، تیونس کے اداروں میں نقاب پرپابندی

تیونسیا (اے پی پی) افریقی ملک تیونس میں گزشتہ ماہ 2 خود کش دھماکوں کے بعد عوامی اداروں میں نقاب پہن کر داخل ہونے پر پابندی عائد کردی گئی ۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق تیونس کے وزیراعظم یوسف شاہد نے سیکورٹی وجوہات کے باعث ملک بھر کے عوامی اداروں میں نقاب پہننے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے جو فی الفور نافذ العمل ہو گی ۔ حکومت کی جانب سے جاری فرمان میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ایسے فرد کو عوام سے وابستہ اداروں کے ہیڈ کوارٹرز، ایڈمنسٹریشن اور دیگر عمارات میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی جس نے اپنا چہرہ چھپایا ہوا ہو

مزید : عالمی منظر