خلیج میں محفوظ جہاز رانی کیلئے اقتصادی اور فوجی تدابیر زیر غور ہیں ، سعودی عرب

    خلیج میں محفوظ جہاز رانی کیلئے اقتصادی اور فوجی تدابیر زیر غور ہیں ، ...

ریاض(اے پی پی) سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے اعلان کیا ہے کہ خلیج میں محفوظ جہاز رانی کیلئے اقتصادی اور فوجی تدابیر زیر غور ہیں ۔ امریکا کے کہنے پر عالمی برادری تدابیر پر غوروخوض کررہی ہے ۔ الجبیر نے جاپان ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خلیج عمان میں تجارتی جہازوں پر حملوں اور ایران کی جانب سے خلیج میں گرما گرمی پیدا کرنے کے تناظر میں جاپان سمیت کئی ممالک نے ایک جیسی تجاویز پیش کی تھیں یہ سب زیر غور ہیں

مزید : عالمی منظر