شام میں اتحادی فوج کی بمباری ، 7بچوں سمیت 14افراد جاں بحق

  شام میں اتحادی فوج کی بمباری ، 7بچوں سمیت 14افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ادلب(این این آئی)شام میں اتحادی افواج کی ایک گاءوں پر بمباری سے 7 بچوں سمیت 14 شہری جاں بحق ہوگئے ۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بشار الاسد اور اتحادی افواج کے جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کی مدد سے ادلب کے گاءوں ماہمبیل پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں 7 بچوں اور ایک خاتون سمیت 14 شہری جاں بحق ہوگئے ۔ ، اتحادی افواج نے تازہ کارروائی بھی ایک رہائشی علاقے میں کی ۔ ایک خاتون راکٹ لگنے کے باعث ہلاک ہوئیں ۔ داعش کے جنگجوءوں کے آخری ٹھکانے ادلب کے اکثریتی علاقوں سے حکومتی فورسز 8 سال بعد باغیوں کا قبضہ چھڑوانے میں کامیاب ہوگئی ہیں تاہم چند علاقوں میں اب بھی داعش کا تسلط برقرار ہے ۔

روس اور ترکی میں قیام امن کے معاہدے کے باوجود اتحادی افواج رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا رہے ہیں ۔ واضح رہے کہ شام میں 2011 سے جاری خانہ جنگی میں 3 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے جب کہ لاکھوں افراد کو اپنے گھر بار چھوڑ کر کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہونا پڑا ہے ۔

مزید :

عالمی منظر -