ترکی میں سعودی سیاحوں کی آمد میں 33 فیصد کمی

  ترکی میں سعودی سیاحوں کی آمد میں 33 فیصد کمی

انقرہ (این این آئی)ترکی میں ہوٹلوں کے حوالے سے قائم کردہ ایک ویب ساءٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ چھ ماہ کے دوران سعودی سیاحوں کی آمد میں قابل ذکر کمی آئی ہے ۔ رپورٹ کے اعداد وشمار کے مطابق ترکی میں سعودی سیاحوں کی آمد میں 33 اعشاریہ 2 فی صد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ گذشتہ برس کے پہلے چھ ماہ کے دوران سعودی عرب کے ایک لاکھ 82 ہزار 689 سیاح ترکی آئے جب کہ رواں سال اسی عرصے میں ترکی آنے والے سعودی سیاحوں کی تعداد ایک لاکھ 22 ہزار 115 بتائی گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ترکی میں سعودی سیاح چوتھے نمبر سے کم کو ہر 10 ویں نمبر پر آ گئے ہیں ۔ ترکی کے سرکاری اعداد وشمار کے مطابق عرب ممالک اور دوسرے ملکوں کی جانب سے ترکی کی سیاحت میں غیرمعمولی کمی آئی ہے ۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق رواں سال کے پہلے تین ماہ کے دوران ترکی میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں 8 اعشاریہ 5 فی صد اضافہ ہوا مگر ان میں ہر پانچواں سیاح خود ترکی سے تعلق رکھتا ہے جو بیرون ملک سے سے اپنے وطن واپس آیا مگر ترکی میں اسے بھی سیاحوں میں شامل کیا ہے

مزید : عالمی منظر