فرانس اور ایران کا جوہری معاہدے کے حوالے سے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

    فرانس اور ایران کا جوہری معاہدے کے حوالے سے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران (آئی این پی ) ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا کہ یورپی ممالک کو عالمی معاہدوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل در ;200;مد کرنا چاہئیے ۔ ایران کے صدر حسن روحانی نے فرانس کے صدر میکرون کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں کہا کہ ایران نے امریکی عہد شکنی اور اقتصادی پابندیوں کے باوجود گذشتہ 14 ماہ سے مشترکہ ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی ۔ حسن روحانی نے امریکہ کی ایرانی عوام کے خلاف اقتصادی جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی جنگ جاری رہنے کی صورت میں عالمی اور علاقائی سطح پر خطرناک نتاءج بر;200;مد ہوسکتے ہیں ۔ ایران کے صدر نے کہا کہ تمام پابندیوں کا خاتمہ ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان نئی حرکت کا ;200;غاز ثابت ہوسکتا ہے ۔ اس ٹیلی فونی گفتگو میں فرانسیسی صدر نے اعتراف کیا کہ امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں یورپی ممالک نے کوتاہی کی اورمشترکہ اقدام نہیں اٹھایا ، لیکن یورپی ممالک اب اقتصادی پابندیوں کا ازالہ کرنے کے سلسلے میں ہر ممکن کوشش کریں گے ۔ صدر میکرون نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے کے سلسلے میں تاکید کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کی شکست ہم سب کی شکست ہوگی ۔ دوسری طرف برطانوی میڈیا کے مطابق میکرون نے کہا ایران اور فرانس اس بات پر متفق ہوئے ہیں کہ تہران کے عالمی قوتوں کے ساتھ کیے گئے جوہری معاہدے پر دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کی شرائط پر بات چیت کا ;200;غاز کیا جائے گا ۔

فرانسیسی صدر نے سنہ 2015 کے جوہری معاہدے کو ترک کرنے کے نتاءج پر ;39;سخت تشویش;39; کا اظہار کیا ۔ صدر روحانی نے یورپی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ جوہری معاہدے کو ختم ہونے سے بچانے کے لیے اپنا متحرک کردار ادا کریں ۔

مزید :

عالمی منظر -