جرمنی شام میں زمینی افواج بھیجے، امریکہ کا مطالبہ

Jul 08, 2019

برلن (آئی این پی ) امریکا نے جرمنی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شام میں دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف لڑائی میں اپنی زمینی افواج تعینات کرے ۔ شام کے لیے خصوصی امریکی مندوب جیمز جیفری نے کہا کہ جرمنی کی زمینی افواج کو اسلامک اسٹیٹ کے خلاف کرد قیادت میں برسرپیکار سیریئن ڈیموکریٹک فورسز کی مدد کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ جرمن فوج کے عسکری تربیت کار اور تکنیکی ماہرین کو شام بھیجا جانا چاہیے ۔ انہوں نے یہ بات جرمن اخبار سے بات چیت میں کہی ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں وہ جرمن حکومت سے رواں ماہ کے ;200;خر تک جواب کی توقع کر رہے ہیں ۔

مزیدخبریں