شام ، روس کی زیر قیادت حملوں سے اب تک 544شہری افراد ہلاک

    شام ، روس کی زیر قیادت حملوں سے اب تک 544شہری افراد ہلاک

دمشق(آئی این پی ) شام میں دوماہ پہلے صوبہ ادلب میں باغیوں کے ;200;خری گڑھ پر روس کے زیر قیادت حملے کے ;200;غاز کے بعد سے اب تک 544شہری ہلاک اور 2000سے زائد افراد زخمی ہوئے ۔ شام کے انسانی حقوق کے نیٹ ورک کے چیئرمین عادل عبد الغنی نے کہا ہے کہ روسی فوج اور ان کے شام کے اتحادی جان بوجھ کر شہریوں کو نشانہ بنارہے ہیں ۔ ادھر روس اور اتحادی ملک شام کی فوج نے اس بات کی تردید کی ہے کہ ان کے طیاروں نے جلا دینے والے ہتھیاروں اور کلسٹر بموں سے شہریوں پر اندھا دھند حملے کئے ہیں ۔ روس نے کہا کہ اسکی اور شام کی فوج ملکر القاعدہ کے جنگجوءوں کے دہشتگرد حملے ناکام بنارہے ہیں ۔

مزید : عالمی منظر