لیبیا میں قتل و غارت کا ذمہ دار نیٹوہے ہے ، روس

لیبیا میں قتل و غارت کا ذمہ دار نیٹوہے ہے ، روس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو (آئی این پی ) روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے لیبیا میں قتل و غارت گری اور امن و امان کی مخدوش حالت کا ذمہ دار نیٹو کو قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ لیبیا میں صورت حال بد سے بد تر ہوتی جارہی ہے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے اطالوی وزیراعظم کونتے سے ہونے والی ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں لیبیا کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لیبیا میں صورت حال بد سے بد تر ہوتی جارہی ہے اور اس خوں ریزی کا ذمہ دار کوئی اور نہیں بلکہ نیٹو ہے ۔ روسی صدر نے یورپی یونین کی جانب سے 23 جون 2020 تک عائد کی گئی پابندیوں کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ یورپی یونین کے ساتھ تعلقات میں بہتری کی امید رکھتے ہیں ، یورپی یونین نے کریمیا اور سواس توپول کے غیر قانونی الحاق پر روس پر پابندیاں عائد کی تھی ۔ اس موقع پر اٹلی کے وزیراعظم نے میڈیا کو بتایا کہ روسی صدر پوتین کے ساتھ ملاقات میں شام، وینزویلا اور یوکرین کے بحرانوں پر اولویت کی بنیاد پر بات چیت ہوئی، روسی صدر کی اٹلی آمد پر ان کا شکر گزار ہوں ۔

مزید :

عالمی منظر -