’’اس شخص نے مجھے عورت ہونے کی وجہ سے اس طرح گھورا کہ میں نے خود کا ریپ ہوتا ۔ ۔ ۔‘‘ بھارتی اداکارہ ایشا گپتا نے تصویرشیئرکرتے ہوئے الزام لگا دیا

’’اس شخص نے مجھے عورت ہونے کی وجہ سے اس طرح گھورا کہ میں نے خود کا ریپ ہوتا ۔ ...
’’اس شخص نے مجھے عورت ہونے کی وجہ سے اس طرح گھورا کہ میں نے خود کا ریپ ہوتا ۔ ۔ ۔‘‘ بھارتی اداکارہ ایشا گپتا نے تصویرشیئرکرتے ہوئے الزام لگا دیا

  


ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ ایشا گپتا نے ایک ہوٹل مالک کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی اور کہا ہے کہ اس شخص نے مجھے عورت ہونے کی وجہ سے اس طرح گھورا کہ میں نے خود کا ریپ ہوتا محسوس کیا۔ایشا گپتا نے ٹویٹر پر ہوٹل مالک روہت وگ کی تصویر پوسٹ کی اور کہا کہ یہ وہ شخص ہے جو یہ سمجھتا ہے کہ ساری رات عورت کو گھورنا اور اسے پریشان کرنا اس کے نزدیک درست ہے، اس شخص نے مجھے چھوا نہیں اور نہ ہی اس نے کچھ کہا لیکن مجھے گھورتا رہا۔اس شخص کا گھورنے کا انداز ایسا نہیں تھا کہ جیسا کہ وہ مداح ہے یا میں ایک اداکارہ ہوں بلکہ وہ ایک خاتون ہونے کی وجہ سے گھور رہا تھا، ہم کہاں محفوظ ہیں؟ کیا عورت ہونا جرم ہے ؟۔

ایشا نے یہ بھی کہا کہ اگر میری طرح کی خاتون خود کو غیرمحفوظ اور ہراساں محسوس کرتی ہے تو دیگر خواتین کیا محسوس کرتی ہوں گی؟ یہاں تک کہ میں نے ارد گرد سیکیورٹی کی موجودگی کے باوجود خود کا ریپ ہوتا محسوس کیا۔ ایشا نے ہوٹل مالک روہت وگ کو خنزیر بھی قرار دیا۔اداکارہ نے اپنی ایک اور ٹویٹ میں یہ بھی کہا کہ روہت وگ جیسے لوگوں کی وجہ سے خواتین خود کو ہر جگہ غیر محفوظ محسوس کرتی ہیں، آپ جس طرح سے میرے ارد گرد آنکھیں گھماتے رہے اور گھورتے رہے وہ ناقابل برداشت تھا۔

مزید : تفریح