اپوزیشن سینٹ میں اکثریت کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے، سینیٹر انجنئیر رخسانہ زبیری

اپوزیشن سینٹ میں اکثریت کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے، سینیٹر انجنئیر رخسانہ ...
 اپوزیشن سینٹ میں اکثریت کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے، سینیٹر انجنئیر رخسانہ زبیری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (محمد اکرم اسد) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر انجنئیر رخسانہ زبیری نے کہا ہے کہ اپوزیشن سینٹ میں اکثریت کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے اور سینٹ کے چئیرمین کو ہٹانے کا فیصلہ یہ ثابت کریگا کہ سینٹ میں من مانیاں نہیں چلیں گیں بلکہ تمام کام آئینی اور عوامی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے کریں گے ، انہوں نے کہا کہ موجودہ چئیرمین پی ٹی آئی اور پی پی پی نے مشترکہ طور پر بنایا تھا مگر اب پی پی سمجھتی ہے کہ انکے خلاف عدم اعتماد ضروری ہے تا کہ اس سے عوام کو پی ٹی آئی  کی شکست کا پتہ چل سکے۔ رخسانہ زبیری جدہ میں پی پی پی کے دیرینہ کارکن انجنئیر میاں الطاف حسین کی طرف سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ میں میڈیا سے بات چیت کررہی تھیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے غریب آدمی اور سفید پوش عوام کی زندگی مشکل ہوگئی ہے جو تحریک انصاف کی نہ تجربہ کاری اور ناقص کارکردگی کا واضح ثبوت ہے ۔نیز حکومت حزب اختلاف کی تجاویز اور تعاون سے بھی فائدہ نہیں اٹھانا چاہ رہی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی چھوٹی اکائیوں میں پھر احساس محرومی پیدا ہو رہا ہے جو اچھا شگون نہیں جبکہ آٹھویں ترمیم کو ختم کرنے کی باتیں بھی ہو رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں نہ صرف یہ کہ پارلیمنٹ کو مظبوط کیا بلکہ صدر آصف زرداری نے اپنے اختیارات بھی پارلیمنٹ کو دے دئیے جبکہ صوبوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کر کے وفاق کو مظبوط کیا۔ سینٹر رخسانہ زبیری نے کہا کہ اب چئیرمین بلاول بھٹو نے جمہوریت کو مظبوط بنانے کا عَلم سنبھال لیا ہے اور اپنی عوامی رابط مہم میں آگاہی دلا رہے ہیں کہ پاکستان جمہوری روایات سے ہی آگے بڑھے گا۔ سینٹر رخسانہ زبیری جو پاکستان میں تعلیمی شعبہ میں کار ہائے نمایاں انجام دے رہی ہیں نے صدر پاکستان اور صدر آزاد کشمیر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے تعلیمی شعبے اور دیگر فلاحی کاموں میں انکے ساتھ تعاون کیا ہے۔ عشائیہ میی پی پی پی کے صدر تصور چوہدری اور پی ٹی آئی کے فضل احد خان بھی موجود تھے ۔

مزید :

عرب دنیا -