سعودی عرب پر باروی ڈرون سے حملے کی کوشش لیکن پھر۔۔۔

سعودی عرب پر باروی ڈرون سے حملے کی کوشش لیکن پھر۔۔۔
سعودی عرب پر باروی ڈرون سے حملے کی کوشش لیکن پھر۔۔۔

  


ریاض(ویب ڈیسک)سعودی ایئر ڈیفنس نظام نے حوثی باغیوں کے ایک اور بارودی ڈرون کو فضا میں ہی تباہ کر کے حملے کو ناکام بنادیا۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یمن میں سعودی سربراہی میں قائم اتحادی افواج سے برسرپیکار حوثی باغیوں نے ایک بارود سے بھرے ڈرون کو سعودی عرب کے شمالی علاقے کی جانب ہدف کو نشانہ بنانے کے لیے بھیجا تاہم سعودی ایئر ڈیفنس نے ڈرون کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔سعودی اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی کی جانب سے جاری بیان میں ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ڈرون حملہ یمن کے دارلحکومت صنعا کے سرحدی علاقے سے کیا گیا جسے ڈیفنس نظام نے فضا میں ہی ناکارہ بنادیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ حوثی باغیوں کے دو مختلف ڈرون حملوں میں سعودی عرب کے ابھا ایئرپورٹ پر کھڑے ملٹری طیاروں کو نشانہ بنایا تھا، دونوں حملوں میں مجموعی طور پر 1 شامی باشندہ جاں بحق اور 50 سے زائد شہری زخمی ہوئے تھے۔

مزید : عرب دنیا