پاکستان کی سب سے مقبول اداکارہ صبا قمر، مہوش حیات یا ماہرہ خان ؟ تازہ سروے میں پاکستانیوں نے فیصلہ سنادیا

پاکستان کی سب سے مقبول اداکارہ صبا قمر، مہوش حیات یا ماہرہ خان ؟ تازہ سروے ...
پاکستان کی سب سے مقبول اداکارہ صبا قمر، مہوش حیات یا ماہرہ خان ؟ تازہ سروے میں پاکستانیوں نے فیصلہ سنادیا

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مختلف لوگوں کی مقبولیت جانچنے یا کسی بھی معاملے میں عوامی رائے کے لیے سروے کیے جاتے ہیں اور ایسا ہی ایک سروے شوبز شخصیات کی مقبولیت کے بارے میں کیاگیا جس دوران پاکستانیوں نے پاکستانی ٹی وی کی اداکاراﺅں میں صبا قمر کو سب سے مقبول اداکارہ قراردیدیا۔

گیلپ کے مطابق سروے کے دوران شماریاتی طورپر منتخب خواتین و مردوں سے سوال کیاگیاکہ ” آپ کی رائے میں ٹی وی کی خاتون اداکاراو¿ں میں سے کس کی اداکاری سب سے اچھی ہے؟“ جواب میں 12فیصد لوگوں کے مطابق صبا قمر کی اداکاری سب سے اچھی ہے ، چھ فیصد جوابدندگان کے مطابق ماہرہ خان جبکہ پانچ فیصد لوگوں نے آئزہ خان اور مہوش حیات کو پسند کیا۔ اسی طرح چار فیصد لوگوں کے مطابق بشریٰ انصاری، تین فیصد لوگوں کے مطابق ماریہ واسطی، ثمینہ پیرزادہ اور ثناءفخر، دو فیصد کے مطابق سجل علی اور اقراءعزیز جبکہ 55فیصد لوگوں نے ٹی وی کی خاتون اداکاروں میں سے دیگر اداکاروں کا نام درج کروایا۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گیلانی ریسرچ فاﺅنڈیشن کا حالیہ سروے گیلپ انٹرنیشنل سے منسلک گیلپ اور گیلانی پاکستان کی مدد سے کیاگیا، یہ سروے پاکستان کے چاروں صوبوں کی دیہی و شہری آبادی کے 1386مردو خواتین سے 15جون تا24جون 2019ءکے درمیان کیاگیا۔

مزید : تفریح /علاقائی /اسلام آباد