سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان، 447 پوائنٹس کمی کے ساتھ بند

سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان، 447 پوائنٹس کمی کے ساتھ بند
سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان، 447 پوائنٹس کمی کے ساتھ بند

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن )سٹا ک مارکیٹ میں بھی کچھ دنوں سے خوشخبریاں آنے کا سلسلہ بند ہو گیاہے اور آج بھی مارکیٹ مندی کا شکار رہی ۔ تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں کاروبارکا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 34 ہزار 190 پوائنٹس پر تھی لیکن چند ہی لمحوں بعد اس میں بہتری آئی اور 34 ہزار 229 کی سطح پر پہنچ گئی لیکن یہ بہتری کا سفر مسلسل جاری نہ رہ سکا اور مندی کا رجحان پیدا ہونا شروع ہو گیا ۔ کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 447 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 33 ہزار 742 پوائنٹس پر بند ہو گیاہے ۔ یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے سٹا ک مارکیٹ کو بحال کرنے کیلئے اقدامات کا اعلان کیا گیا تھا ۔ دوسری جانب ڈالر کی قدر میں بھی مسلسل اضافہ جاری ہے جس سے مہنگائی پر بھی اثرات مرتب ہو رہے ہیں ۔

مزید : بزنس