ماں باپ ائیرپورٹ پر پہنچے، سامان ساتھ لے گئے لیکن بچہ ٹیکسی میں ہی بھول گئے اور پھر۔۔۔

ماں باپ ائیرپورٹ پر پہنچے، سامان ساتھ لے گئے لیکن بچہ ٹیکسی میں ہی بھول گئے ...
ماں باپ ائیرپورٹ پر پہنچے، سامان ساتھ لے گئے لیکن بچہ ٹیکسی میں ہی بھول گئے اور پھر۔۔۔

  


دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیکسی میں لوگوں کے سامان بھول جانے کے متعلق تو آپ نے سن رکھا ہو گا لیکن آپ یہ سن کر دنگ رہ جائیں گے کہ دبئی میں ایک میاں بیوی نے ٹیکسی سے اپنا سامان تو نکال لیا لیکن اپنا 4سالہ بچہ ٹیکسی میں ہی بھول کر چلے گئے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق دبئی ٹیکسی کارپوریشن کی طرف سے جاری کیے گئے اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ 2019ءکے پہلے چھ ماہ میں لوگ گاڑیوں میں 5ہزار 220اشیاءبھول کر گئے، جن میں سے 70فیصد مالکان تک واپس پہنچا دی گئیں۔

ان اشیاءمیں پاسپورٹس، زیورات، نقدی، چیک، موبائل فون ودیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ ایک بچہ بھی شامل تھا۔ دبئی ٹیکسی کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر یوسف العلی کا کہنا تھا کہ ”اس بچے کی عمر 4سال کے لگ بھگ تھی جسے ماں باپ ایک ٹیکسی میں ہی چھوڑ گئے تھے۔ ڈرائیور نے فوری طور پر ہمیں اس واقعے کی رپورٹ دی اور ہم نے چند منٹوں میں ہی بچہ والدین تک پہنچا دیا۔ “

مزید : عرب دنیا