سعودی شاہی خاندان کا ایک اور شہزادہ چل بسا
ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب کے شاہی خاندان کا ایک اور چراغ گل ہوگیا۔
سعودی رائل کورٹ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ شہزادہ خالد بن سعود بن عبدالعزیز منگل کو بیرون ملک انتقال کرگئے ہیں۔ سعودی حکام نے یہ نہیں بتایا کہ شہزادہ کس ملک میں مقیم تھا۔
رائل کورٹ کے بیان میں شہزادے کی موت پر اظہار تعزیت کیا گیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا کی گئی ہے۔
قبل ازیں 21 جون کو سعودی شہزادہ بندر بن محمد بن عبدالرحمان بن فیصل السعود 95 برس کی عمر میں دار فانی سے کوچ کرگئے تھے۔