چرواہے کو کورونا ہونے پر بکریوں کو قرنطینہ کردیا گیا، حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں

چرواہے کو کورونا ہونے پر بکریوں کو قرنطینہ کردیا گیا، حیران کن تفصیلات سامنے ...
چرواہے کو کورونا ہونے پر بکریوں کو قرنطینہ کردیا گیا، حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنگلور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اب تک یہی دیکھنے میں آیا ہے کہ جس شخص کا کورونا ٹیسٹ مثبت آئے اسے قرنطینہ کردیا جاتا ہے لیکن بھارت میں چرواہے کے ساتھ ساتھ بکریوں کو بھی آئسولیشن کا سامنا ہے۔

ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور کے نواحی گاؤں میں ایک چرواہے کی 4 بکریاں پر اسرار طور پر مرگئیں۔ یہ خبر سامنے آنے پر محکمہ صحت کے حکام چرواہے کا کورونا ٹیسٹ کیا جو مثبت آگیا۔

ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد محکمہ صحت کے حکام نے چرواہے کے ساتھ اس کی 47 بکریوں کو بھی قرنطینہ کردیا۔ حکام نے تمام بکریوں کے بھی کورونا کے ٹیسٹ کیے ہیں جبکہ مرنے والی بکریوں کے بھی ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

خیال رہے کہ ڈبلیو ایچ او اور دنیا بھر کے سائنسدانوں کی جانب سے یہی کہا جاتا ہے کہ کورونا وائرس انسانوں سے جانوروں میں منتقل نہیں ہوسکتا۔ اگر بھارت کی مذکورہ بالا بکریوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے تو اس سے کورونا کے حوالے سے سارا نظریہ ہی تبدیل ہوسکتا ہے۔