علی زیدی کی طرف سے جے آئی ٹی جاری کرنا انتہائی سنگین الزامات کو جنم دیتا ہے:فواد چوہدری

علی زیدی کی طرف سے جے آئی ٹی جاری کرنا انتہائی سنگین الزامات کو جنم دیتا ...
علی زیدی کی طرف سے جے آئی ٹی جاری کرنا انتہائی سنگین الزامات کو جنم دیتا ہے:فواد چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ وفاقی وزیرعلی زیدی کی طرف سے جے آئی ٹی جاری کرنا انتہائی سنگین الزامات کو جنم دیتا ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اگر حتمی طور پر علی زیدی کا دعویٰ صحیح نکلا جو کہ کوئی وجہ نہیں کہ صحیح نہ نکلے تو یہ سندھ کے وزیراعلیٰ، چیف سیکریٹری اور کابینہ اراکین کے خلاف سرکاری ریکارڈ میں ردو بدل اوردیگر سنگین نوعیت کے فوجداری مقدمات کا پیش خیمہ ہو گا۔

مزید :

قومی -