لانس نائیک میاں لیاقت علی کی نماز جنازہ ادا، فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخا ک
سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایل اوسی بھگوال سیکٹر میں شہید ہونے والے پاکستان رینجرز سیالکوٹ 4 ونگ کےلانس نائیک میاں لیاقت علی کی نماز جنازہ ادا،پاکستان رینجرز کے اعلیٰ افسران اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شہید جوان کی نماز جنازہ میں شرکت، رینجرز کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی،مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایل اوسی پر شہید ہونےوالے پاکستان رینجرز کے لانس نائیک میاں لیاقت علی شہید کی نمازجنازہ رینجرز ہیڈکوارٹر سیالکوٹ میں ادا کی گئی اس موقع پر رینجرز کے دستے نے سلامی بھی پیش کی،نماز جناز میں رینجرز نوجوانوں نے شرکت کی بعد ازاں آبائی علاقے ڈیرہ ارائیاں چکنمبر 7 ایٹ آر پر بھی نمازجنازہ ادا کی گئی جس میں رینجرزجوانوں سمیت اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی، شہیدکو آبائی قبرستان میں پورے فوجی اعزا زکے ساتھ سپردخا ک کیا گیا۔آخر میں رینجرز کی جانب سے قبر پر سلامی اور پھول نچھاور کیے گئے، ڈی جی رینجرز کی جانب سے پھولو ں کی چادر چڑھائی گئی اورشہیدکے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔