پاکستان اور چین نے حالیہ برسوں میں اپنے سدابہار تعلقات کو مزید مستحکم کیا ہے: نغمانہ ہاشمی
بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)چین میں پاکستان کی سفیر نغمانہ ہاشمی نےکہا ہےکہ پاکستان اورچین نےحالیہ برسوں میں اپنے سدابہار تعلقات کو مزید مستحکم کیا ہے اور باہمی مفاد کیلئے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو وسعت دی ہے۔
ریڈیو پاکستان کےمطابق ایک انٹرویومیں چین میں پاکستان کی سفیرنغمانہ ہاشمی نےکہاکہ پاکستان کی حکومت چین کےتعاون سےعوام کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئےمتعددمنصوبوں پرکام کررہی ہے۔انہوں نےکہاکہ ہم زراعت،جنگلات،غربت کےخاتمے، سیاحت ، نظم و نسق اور مالی نظم و ضبط کو بڑھانے کیلئے بھی کام کر رہے ہیں۔