پراپرٹی مینجمنٹ کمپنی کے نام پر فراڈ کیس کی سماعت 18اگست تک ملتوی

پراپرٹی مینجمنٹ کمپنی کے نام پر فراڈ کیس کی سماعت 18اگست تک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے پراپرٹی مینجمنٹ کمپنی کے نام پر فراڈ کے کیس کی سماعت 18اگست تک ملتوی کردی،احتساب عدالت میں ملزم آصف بشیر کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، ملزم کے سیکرٹری نے عدالت میں بیان دیاہے کہ ملزم آصف بشیر 3 جولائی کو فوت ہوچکا ہے،فاضل جج نے ملزم کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ 18 اگست کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی،ملزم کی لاہور ہائیکورٹ نے درخواست ضمانت منظور کررکھی تھی،ملزم پر شہریوں کے ساتھ فراڈ کرنے کا الزام تھا۔

مزید :

علاقائی -