5ہزار روپے رشوت لینے پرویمن تھانہ ریس کورس کی 4لیڈی اہلکار معطل

5ہزار روپے رشوت لینے پرویمن تھانہ ریس کورس کی 4لیڈی اہلکار معطل

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)لیڈی پولیس اہلکار بھی رشوت لینے میں پیچھے نہ رہیں، کرپشن کی شکایات پر ویمن تھانہ ریس کورس کی چار لیڈی اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق لیڈی اہلکار نورین، فاطمہ اور نسا کو رشوت لینے پر معطل کیا گیا۔ ان کی ساتھی لیڈی اہلکار نے رشوت لینے کی ویڈیو ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد کو بھجوائی تھی، وڈیو منظر عام پر آنے کے بعد اہلکاروں کو معطل کیا گیا۔ویمن تھانہ ریس کورس کی محرر شازیہ کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔ محرر شازیہ نے اہلکار غلام عباس سے ڈیوٹی تبدیل کرنے کیلئے پانچ ہزار روپے رشوت لی تھی۔

مزید :

علاقائی -