ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو زخمی کرنیوالے2 ملزموں کے ریمانڈ میں توسیع

ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو زخمی کرنیوالے2 ملزموں کے ریمانڈ میں توسیع

  

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ اشفاق احمد نے تھانہ شیرا کوٹ کی حدود میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو زخمی کرنے والے دو ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی توسیع کردی، گزشتہ روز تھانہ شیرا کوٹ پولیس نے ملزمان کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا،تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو زخمی کیا،ملزمان عبدالغفور اور شمشاد علی سے ہمرا ہی ملزمان کی تفتیش کی جانی ہے،ملزمان سے آلہ اقدام قتل بھی برآمد کیا جانا ہے،ملزمان سے تفتیش اور برآمدگی کے لئے جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے،عدالت نے ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے ملزم کو آئندہ سماعت پر دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کاحکم دیاہے۔

مزید :

علاقائی -