سی سی پی او ذوالفقار حمید کا مختلف تھانوں کی مرمت شدہ گاڑیوں کا معائنہ

سی سی پی او ذوالفقار حمید کا مختلف تھانوں کی مرمت شدہ گاڑیوں کا معائنہ

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے گزشتہ روز شہر کے مختلف تھانوں کی مرمت کی گئی گاڑیوں کی انسپکشن کی، ایس پی ہیڈکوارٹرز جمیل ظفر نے سی سی پی او لاہور کو گاڑیوں کے ریپرنگ ورکس پر بریفنگ دی، ان کا کہنا تھا کہ تھانوں کی گاڑیوں کی مکمل رپیرنگ، الیکٹریکل و مکینکل ورک، سسپینشن سمیت دیگر ضروری کام کروایا جارہا ہے، ذوالفقار حمید نے گاڑیوں کے الیکٹریکل و مکینیکل ورکس کا جائزہ لیا، انہوں نے ایس پی ہیڈکوارٹرز کو لاہور پولیس کی تمام گاڑیوں کی انسپکشن کرنے کی ہدایت کی، ان کا کہنا تھا کہ تمام ڈرائیورز گاڑیوں کو درست حالت میں رکھیں، گاڑی کی ناقص صفائی ستھرائی، نامناسب دیکھ بھال پر ڈرائیور اور متعلقہ انچارج کے ساتھ ایم ٹی او بھی ذمہ دار ہوگا۔

مزید :

علاقائی -