فیروز والہ، کچہری شاہدرہ اور سبز ہ زار میں 3افراد کو قتل کر نیوالے ملزم گرفتار

فیروز والہ، کچہری شاہدرہ اور سبز ہ زار میں 3افراد کو قتل کر نیوالے ملزم ...

  

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور انویسٹی گیشن پولیس نے قتل کی سنگین اور لرزہ خیز وارداتوں میں ملوث مطلوب اشتہاری سمیت 3ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی سی پی او شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دیرینہ دشمنی پرفیروز والا کچہری کے باہر محمد اکرم کو قتل کرنے والے ملزم وقاص کو گرفتار کر کے آلہ قتل پسٹل برآمدکر لیا ہے۔مقتول محمد اکرم پر ملزم وقاص کے سگے بھائی محمد شہباز کے قتل کا مقدمہ چل رہا ہے۔ایک ماہ قبل مقتول محمد اکرم اپنی عبوری ضمانت کے سلسلہ میں فیر وزوالہ کچہری پیشی پر آیا ہوا تھا۔بھائی کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے ملزم وقاص نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے مقتول محمد اکرم موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا تھا۔ اسی طرح انویسٹی گیشن پولیس شاہدرہ نے غیر اخلاقی میسجز کرنے پر دوست نعمان کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے ملزم اویس کوگرفتار کر لیا۔مقتول نعمان ملزم اویس کی شادی شدہ بہن کو واٹس ایپ پر غیر اخلاقی میسجز کر کے تنگ کرتا تھا۔ سبزہ زار پولیس نے 40سالہ خاتون سمعیہ کو قتل کرنے والے6سال سے مطلوب اشتہاری ملزم اسحاق کوگرفتارکر لیا ہے۔مقتولہ سمعیہ نے ملزم اسحاق سے کافی رقم اْدھارلے رکھی تھی جو وہ رقم بروقت ادا نہ کر سکی جس کا ملزم اسحاق کو رنج تھا۔ ملزم اسحاق نے طیش میں آ کر مقتولہ سمعیہ کے سر پر ڈنڈا مارا اور گلا دبا کر قتل کر دیاتھا۔

مزید :

علاقائی -