شاہ نور سٹوڈیو کی زمین کے کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

شاہ نور سٹوڈیو کی زمین کے کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)سول کورٹ نے شاہ نور سٹوڈیو کی زمین کے تنازع کے کیس کی سماعت بغیر کارروائی کی ملتوی کردی، فاضل جج کے رخصت پر ہونے کے باعث کیس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی،گزشتہ روزملکہ ترنم گلوکارہ نور جہاں کی پوتی فاطمہ سکندر کی درخواست پر سماعت ہونا تھی تاہم فاضل جج کے رخصت پر ہونے کے باعث کیس کی سماعت نہیں ہوسکی جس پر مزید سماعت عدالت نے اگست کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی، درخواست گزار فاطمہ سکندرکی جانب سے عرفان تارڑ ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کررکھاہے کہ ان کی موکلہ کوشاہ نور سٹوڈیو کی زمین کا حصہ بھی دیا جائے،فاطمہ سکند کے والد کو شاہ نور سٹوڈیو سے حصہ نہیں دیا گیا،عدالت سے استدعاہے کہ شاہ نور سٹوڈیو کی قانون کے مطابق تقسیم کا حکم دیاجائے۔

مزید :

علاقائی -