ڈی آئی جی ملک مبشر احمد خان کا ڈسٹرکٹ جیل لاہور کا دورہ

ڈی آئی جی ملک مبشر احمد خان کا ڈسٹرکٹ جیل لاہور کا دورہ

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی جیل ملک مبشر احمد خان نے گز شتہ روز ڈسٹرکٹ جیل لاہور کا دورہ کیا۔ سکیورٹی، ڈسپلن، اسیران کی ملاقات کے لئے کرونا فری انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈی آئی جی جیلز لاہور ریجن نے تمام شعبوں میں گڈ گورننس پر عمل پیرا ہونے کی ہدایت کی،جیل میں نظم و ضبط قائم رکھنے اور جیل عملے کی کڑی نگرانی کی ضرورت پر زور دیا۔ جیل کو کرونا فری بنانے پر جیل کے سٹاف اور طبی عملے کو شاباش دی۔ مبشر احمد خان نے قیدیوں کے مسائل سنے اور انکے حل کیلئے ہدایات جاری کیں۔

انھوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کیا جائے گا،اسیران سے زیادتی و اختیارات کے ناجائز استعمال کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔لیکن قصور وار سے کوئی رعایت نہ برتی جائے گی۔سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ کیمپ جیل لاہور مسٹر اسد جاوید اور دیگر جیل انتظامیہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید :

علاقائی -