کرپشن کیس،پولیس اہلکار کی ضمانت میں 3اگست تک توسیع
لاہور(نامہ نگار)اینٹی کرپشن عدالت نے پولیس اہلکار حماد کی عبوری درخواست ضمانت میں 3اگست تک توسیع کرتے ہوئے فریقین کے وکلا کو حتمی بحث کے لئے طلب کرلیاہے،محکمہ اینٹی کرپشن عدالت کے جج صہیب رومی نے درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کا موقف ہے کہ وہ بے قصور ہے،اینٹی کرپشن حکام نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیاہے۔