ای چالان پیمنٹ کی مدمیں وصول کئے جانے والے سروس چار جز ختم

  ای چالان پیمنٹ کی مدمیں وصول کئے جانے والے سروس چار جز ختم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کر ائم رپو رٹر)سٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو حکومتی یوٹیلٹیز پر سروسز چارجز لینے سے روک دیا، ٹریفک پولیس میں ای چالان کے آغاز کے بعد ایسی شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ مختلف سمال بینکنگ سینٹرز چالان جمع کرنے کے لیے سروسز چارجز کے نام پر اوور بیکنگ وصول کر رہے تھے، تفصیلات کے مطابق الیکٹرانک چالان پیمنٹ کی مد میں لئے جانے والے ٹیکسز ختم کردئیے گئے، سی ٹی او لاہور کی طرف سے الیکٹرانک چالان پیمنٹ پر لئے جانے والے اضافی ٹیکس کے خاتمے کیلئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو خط لکھا گیا تھا، سی ٹی او لاہور سید حماد نے عوامی مشکلات کے پیش نظر اسٹیٹ بینک کو ٹیکسز کے خاتمے کیلئے درخواست کی تھی، شہریوں سے جاز کیش، ایزی پیسہ پر ادائیگی کی صورت میں فی چالان پر ٹیکس کی مد میں 40 سے 50 روپے اضافی لئے جارہے تھے اس حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اضافی ٹیکسیوں کو روکنے کیلئے مراسلہ جاری کر دیا، سید حماد عابد کا کہنا تھا کہ چالان رقم جمع کروانے پر اضافی ٹیکس لینے والوں کے خلاف کارروائی بھی شروع ہے، ویجی لینس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے تین دکانداروں کے خلاف مقدمات بھی درج کروائے تھے، ان کا مزید کہنا تھا کہ شہری اوورچارجنگ کرنے والے دکانداروں کی نشاندہی کریں، کارروائی عمل میں لائیں گی۔

مزید :

علاقائی -