پولیس خدمت مراکز شہریوں کی سہولیات کیلئے ہمہ وقت کوشاں،اشفاق خان

  پولیس خدمت مراکز شہریوں کی سہولیات کیلئے ہمہ وقت کوشاں،اشفاق خان

  

لا ہو ر(کر ائم رپو رٹر) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خدشات موجود ہونے کے باوجود بھی لاہور پولیس جرائم کی بیخ کنی کے ساتھ ساتھ پولیس سے متعلقہ آن لائن خدمات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جا رہی ہیں۔ پولیس خدمت مراکز شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔اشفاق خان نے کہا کہ لاہور پولیس کی جانب سے شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔خدمت مراکز گلبرگ اور اقبال ٹاؤن شہریوں کو8بجے صبح تا 8 بجے رات تک سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔شہریوں کو ایک ہی چھت تلے کریکٹر اورویری فکیشن سرٹیفکیٹس، گمشدگی رپورٹ، تجدید ڈرائیونگ لائسنس سمیت 14اقسام کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور پولیس کی کریکٹر سرٹیفکیٹ برانچ نے ماہِ جون کے دوران مجموعی طور پر1913 کریکٹر اور ویریفکیشن سرٹیفکیٹس جاری کئے۔شہریوں کی جانب سے خدمت سینٹرڈی آئی جی آپریشنز آفس میں 325،گلبرگ979،اقبال ٹاؤن243،گریٹر اقبال پارک233،نئے تعمیر ہونے والے بحریہ ٹاؤن خدمت مرکز میں 14کریکٹراور ویریفکیشن سرٹیفکیٹس جمع کئے گئے۔اشفاق خان نے کہا کہ موبائل پولیس خدمت مرکز بھی باقاعدگی سے شہر کے مختلف مقامات پر 8 بجے صبح تا 04 بجے شام شہر میں مقرر کردہ پوائنٹس پر خدمات فراہم کررہا ہے۔ ماہ جون کے دوران شہریوں کی جانب سے موبائل خدمت مرکزمیں 119کریکٹراور ویریفکیشن سرٹیفکیٹس جمع بھی جمع کروائے گئے۔

مزید :

علاقائی -