ہربنس پورہ، موبائل شاپ پر ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی

ہربنس پورہ، موبائل شاپ پر ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپو رٹر)لاہور میں ہربنس پورہ کے علاقے میں 5 ڈاکوؤں نے موبائل شاپ لوٹ لی۔ڈکیتی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دو موٹرسائیکل پر سوار5 ڈاکوؤں کو موبائل شاپ کے باہر آتے دیکھا جاسکتا ہے۔تین اسلحہ بردار ڈاکو موبائل شاپ کے اندر گھس گئے جبکہ دیگر دو ساتھی باہر ہی موٹرسائیکل پر ریکی کرتے رہے۔اسلحہ بردار تینوں ڈاکوؤں نے دکان میں موجود عملے کو یرغمال بنا کر واردات کی۔فوٹیج میں اسلحہ بردارڈاکوؤں کو شاپنگ بیگ میں موبائلز اور دیگر قیمتی سامان بھر کر فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔
پانچھوں ڈاکوؤں نے دو لاکھ کے قریب مالیت کا سامان اور 20ہزار کی نقدی لوٹی اور فرار ہوئے۔متاثرہ دکان مالک نے تھانہ ہربنس پورہ میں اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کروا دی ہے۔

مزید :

علاقائی -