اقبال ٹاؤن ڈویژن سے 7روز میں 120ملزم گرفتار

  اقبال ٹاؤن ڈویژن سے 7روز میں 120ملزم گرفتار

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ گزشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث120ملزمان گرفتار کرلئے۔ ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے19 ملزمان کے قبضہ سے05لاکھ روپے مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا گیا۔ناجائز اسلحہ کیخلاف کارروائی کے دوران ملزمان سے15 پسٹلزاوردرجنوں گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے10ملزمان کو گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے01کلو 460گرام چرس اور92 لٹر شراب برآمد کی گئی۔

قمار بازوں کے خلاف کارروائی کے دوران03 ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہزاروں روپے ٹکڑی رقم برا?مد کی گئی۔ چوری، دھوکہ دہی، چیک ڈس ا?نرسمیت دیگر مقدمات میں مطلوب08اشتہاری و عادی مجرمان کوگرفتارکیا گیا۔پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ،پرائس کنٹرول،کرایہ داری و دیگر ایکٹ کی خلاف ورزی پر65ملزمان گرفتار کئے گئے۔

مزید :

علاقائی -