برکی میں مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری زخمی

برکی میں مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری زخمی

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں مزاحمت پر ایک شہری زخمی جبکہ دیگر متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق برکی کے علاقے میں موٹر سائیکل سواروں نے ڈکیتی مزاحمت پر شاہد جاوید کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا اور 3لاکھ 60 ہزار روپے کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا زخمی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا،کوٹ لکھپت کے علاقہ میں تنویر سے 2 لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان، گرین ٹاؤن کے علاقہ میں فیصل کے اہل خانہ سے 2 لاکھ35 ہزار روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،راوی روڈ کے علاقہ میں شیراز سے ایک لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان, شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ میں عثمان سے چار لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان, رائیونڈ کے علاقہ میں عابد سے 3 لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان، ٹاؤن شپ کے علاقہ میں وسیم سے ایک لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان، شمالی چھاونی میں واصف سے ایک لاکھ 30 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا۔مقا می اخبا ر کے صحا فی شاہد مقصود سرویا کو دفتر سے گھر جاتے ہوئے 3 ڈاکوؤں نے موبائل فون اور نقدی مالیت 18 ہزار روپے چھین لیے۔ڈیفنس،شفیق آباد سے گاڑیاں جبکہ داتا دربار،نولکھا اور ملت پارک سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔

مزید :

علاقائی -