محکمہ پولیس میں میرٹ اور سنیارٹی پر ترقی سب کا بنیادی حق ہے: آئی جی شعیب دستگیر
لاہور(کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر نے کہاہے کہ میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق محکمانہ پروموشن فورس میں شامل ہر اہلکار و افسرکا بنیادی حق ہے چنانچہ دفاتر اور فیلڈ میں فرائض سر انجام دینے والے افسران واہلکاروں کی کارکردگی جانچنے کیلئے پرفارمنس انڈیکٹرز کو مد نظر رکھا جائے کیونکہ فیلڈ میں تعینات سٹاف کو دفاتر میں فرائض سر انجام دینے والے افسران و اہلکاروں سے تناسب میں زیادہ سزاؤں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ پروموشن رولز میں افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ تربیت، فیلڈ تجربے اور پرفارمنس ایویلوئیشن رپورٹ سمیت دیگر امور کو ملحوظ خاطر رکھا جائے جبکہ ترقیوں کے عمل میں مکمل شفافیت، غیر جانبداری اور ایس اوپیز کی پاسداری کا خاص خیا ل رکھا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گز شتہ روز سنٹرل پولیس آفس میں ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔اجلاس میں جونیئر رینک افسران و اہلکاروں کے پروموشن رولز سمیت دیگر محکمانہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں انسپکٹر رینک کے افسران کی پروموشن کے حوالے سے بھی معاملات زیر بحث آئے اور یہ طے پایا کہ انسپکٹر رینک پروموشن بورڈز کے آئندہ اجلاس انکے متعلقہ ریجنز میں منعقد ہونگے یا انکا انعقاد سنٹرل پولیس آفس میں ہوگا اس حوالے سے حتمی فیصلہ ایگزیکٹو بورڈ کے اگلے اجلاس میں مشاورت اور اکثریت رائے سے کیا جائے گا۔دوران اجلاس ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ بی اے ناصر اور ڈی آئی جی لیگل جواد ڈوگرنے پنجاب پولیس پروموشن رولزجونیئر رینک2020 کے ڈرافٹ پر بریفنگ دی جبکہ فیصلہ سازی کیلئے تمام افسران نے اپنے مشاہدات کی بنا پر تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔
ئی جی پنجاب نے افسرا ن کو ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ پروموشن رولز کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے اجلاس میں پیش کردہ تجاویز کو ڈرافٹ میں شامل کرکے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے تاکہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ سازی کی جاسکے۔ آئی جی پنجاب نے اجلا س کے دوران دیگر محکمانہ امور کے حوالے سے بھی احکامات جاری کئے۔
اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس طارق مسعودیٰسین، ایڈیشنل آئی جی لاجسٹکس علی عامر ملک، ایڈیشنل آئی جی آئی اے بی اظہر حمید کھوکھر، کمانڈنٹ پی سی کنور شاہ رخ،ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ شاہد حنیف،ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ بی اے ناصر، ایڈیشنل آئی جی آر اینڈڈی غلام رسول زاہد، ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ فاروق مظہر، ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن فیاض احمد دیو،ایڈیشنل آئی جی ٹریفک صاحبزادہ شہزاد سلطان،کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کیپٹن?ر? احسان طفیل، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی محمد طاہر رائے اور ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ زعیم اقبال شیخ، ایڈیشنل سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔