ایل ڈی اے سٹی کرپشن کیس کی سماعت21جولائی تک ملتوی

ایل ڈی اے سٹی کرپشن کیس کی سماعت21جولائی تک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے ایل ڈی اے سٹی میں مبینہ کرپشن کیس میں ملوث سابق ڈی جی ایل ڈی اے احدخان چیمہ کے مقدمہ کی سماعت21جولائی تک ملتوی کردی،فاضل جج نے نیب حکام کو جلد احد خان چیمہ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت کی ہے،احتساب عدالت کے جج امجد نذیر نے کیس پر سماعت کی،دوران سماعت فاضل جج نے نیب کے تفتیشی سے استفسار کیا کہ احد خان چیمہ کے خلاف ریفرنس کب دائر کیا جائے گا؟تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ احد خان چیمہ کے خلاف ریفرنس تیاری کے آخری مراحل میں ہے،جلد ہی عدالت میں دائر کردیاجائے گا۔

، نیب کا موقف ہے کہ ایل ڈی اے سٹی میں مبینہ کروڑوں روپے کی کرپشن ہوئی۔

مزید :

علاقائی -