اینٹی کرپشن ٹیموں کے چھاپے، ہیڈ کلرک سمیت 3 ملزم گرفتار

اینٹی کرپشن ٹیموں کے چھاپے، ہیڈ کلرک سمیت 3 ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سپیشل رپورٹر،کرائم رپورٹر،اپنے نمائندہ سے)ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس نفیس کی ہدایت پر اینٹی کرپشن لاہور کے چھاپے، رشوت لیتے ہیڈ کلرک سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ پنجاب،جعلی کاغذات پر بیوہ کا گھر ہتھیانے والا ملزم اور بلڈنگ انسپکٹر گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ملزم جاوید ہیڈ کلرک کو شہری سے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ملزم نے شہری سے فرم کی رجسٹریشن کے لیے رشوت طلب کی۔ ملزم سے موقع پر نشان زدہ نوٹ برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ دوسری کارروائی میں جعلی کاغذات بناکر بیوہ کی قیمتی جائیداد ہتھیانے والا مفرور ملزم خرم شوکت کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر بیوہ کے گھر واقع جوہر ٹاؤن کے جعلی کاغذات بنائے اور بعد ازاں گھر کی اصل فائل بھی چوری کر لی۔ اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کیا۔تیسری کارروائی میں غیر قانونی کمرشل بلڈنگ بنوانے کے الزام میں بلڈنگ انسپکٹر شالیمار زون لاہور عمران ارشد کو گرفتار کیا گیا۔اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور سہیل احمر کیفی نے کہا کہ اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔جلد تمام اشتہاریوں کو گرفتارکر لیا جائے گا۔
قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -