تصاویر اپ لوڈ کرنے کے کیس کی مزیدسماعت 16 جولائی تک ملتوی

تصاویر اپ لوڈ کرنے کے کیس کی مزیدسماعت 16 جولائی تک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے لڑکی کی سوشل میڈیا پر تصاویر اپ لوڈ کرنے والے ملزم عدیل کی درخواست ضمانت پر فریقین کے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کرتے ہوئے سماعت 16 جولائی تک ملتوی کردی،ایڈیشنل سیشن جج مصباح خان نے درخواست پر سماعت کی،ملزم کے خلاف ایف آئی اے حکام نے مقدمہ درج کررکھا ہے،ملزم کا موقف ہے کہ لڑکی نے بلیک میل کرنے کے لئے مقدمہ درج کروایاہے،عدالت سے استدعاہے کہ اس کی درخواست ضمانت منظور کی جائے۔

مزید :

علاقائی -