پب جی پرپابندی ناکام، نوجوان پر اکسی لگا کر گیم کھیلنے لگے

  پب جی پرپابندی ناکام، نوجوان پر اکسی لگا کر گیم کھیلنے لگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  لاہور(کرائم رپورٹر)آن لائن گیم پب جی گیم کھیلنے کا جنون، نوجوانوں نے پراکسی سائٹ کے ذریعے آن لائن گیم کھیلنا شروع کر دی۔لاہور میں تین نوجوانوں کی خودکشی کے بعد پی ٹی اے نے آن لائن گیم پب جی پر عارضی پابندی لگانے کا اعلان کیا، مگر نوجوانوں نے گیم کھیلنے کا متبادل طریقہ اختیار کرلیا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی اے نے پب جی گیم کو مین سرور سے بلاک کیا اور اس کے چند کی ورڈز بند کئے ہیں، مگر نوجوان مختلف پراکسی سائٹس کے ذریعے گیم ڈاؤن لوڈ کرکے کھیل رہے ہیں جس کے باعث پی ٹی اے کی عارضی پابندی اس گیمز کو مکمل طور پر بند نہ کر سکی۔

مزید :

علاقائی -