خوشی کی خبر

خوشی کی خبر
 خوشی کی خبر

  

لو جی مبارکاں جی ہاں ایک وڈی خوشی دی خبر سنن وچ ملی جے۔ جی ہاں بڑی چنگی خبر جے ساڈا تے دل ہی خوش ہو گیا کے خبر سن کے تسی سنوں تواڈا دل وی خوش ہو سی بلکہ خوشی نال چھالاں مار سی جی ہاں پارے پارے دوستوں تمام اخبارات میں بڑی بڑی شہہ سرخیوں کے ساتھ جو خبر لگی تھی وہ یہ تھی کہ معزز عدالت کی طرف سے مقامی ٹیوی چینل 24 نیوز پہ حکومت کی طرف سے لگائی گئی پابندی ختم کر کے نشریات بحالی کا حکم دیدیا جبکہ ایک روز قبل جب وفاقی دارالحکومت کے صحافیوں نے ٹونٹی فور نیوز کی نشریات بحالی کے لئے احتجاج کیا تو انھیں سرکاری گارڈز کی طرف سے صحافیوں پہ تشدد کیا گیا صحافیوں کو ڈنڈے مارے گئے اور ان صحافیوں کو ڈنڈے مارے گئے جو اپنے حق کے لئے آواز اٹھا رہے تھے بہر حال صحافی برادری پہ تشدد سے دکھ تو پہنچا لیکن لیکن معزز عدالت کے فیصلے سے ہمیں کیا ساری صحافی برادری کے دلوں کو ٹھنڈک پہنچ گئی جی ہاں دوستوں اگر دیکھا جائے تو ہر دور میں صحافی برادری ظلم و ستم کا نشانہ بنتی رہی کبھی سرکار کے ڈنڈے تو کبھی دہشت گردوں کی گولیاں جی ہاں یہ بات بھی حقیقت ہے

کہ ہر دور میں صحافی برادری پریشان بھی رہی اور دْکھی بھی لیکن آفرین ہے ہمارے رپورٹرز بھائیوں پہ جو ہر وقت خبر کی تلاش میں مصروف رہتے ہیں اور کسی بھی نتائج کی پرواہ کئے بغیر اپنا فرض نبھاتے رہے بلکہ تاحال نبھا رہے ہیں بہر حال ایک دفعہ پھر صحافی برادری دباؤ کا۔ شکار ہے اور سب ے بڑھ کر تو ظلم یہ ٹھرا کے سرکاری سطح پہ اخبارات کے اشتہارات بھی بند کر دئیے گئے صرف چند ایک خاص طور سی منظور نظر اخبارات میں اشتہارات کی بندر بانٹ ہو رہی ہے بہر حال خوشی کی خبر تو ہے کہ صحافی برادری کی بھی عدالت نے سن لی اور چینل بحال کر کے صحافی برادری کو ریلیف فراہم کیا گیا بہر حال ہماری کیا سب صحافی برادری کی حکومت وقت سے اپیل ہے کہ صحافت ایک مقدس پیشہ بھی ہے اور ریاست کا اہم ستون بھی جی ہاں اسی لئے تو سب دوست کہہ رہے ہیں کہ حکومت صحافی برادری کے حقوق کی حفاظت کرے نہ کہ پامال تو بہر حال اجازت چاہتے ہیں دوستوں آپ سے تو ملتے ہیں جلد ایک بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگھبان رب راکھا

مزید :

رائے -کالم -