کورونا کے دوران کھیل کی واپسی: انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز درمیان کے پہلا ٹیسٹ آج شروع

کورونا کے دوران کھیل کی واپسی: انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز درمیان کے پہلا ٹیسٹ ...

  

ساؤتھمپٹن (آئی این پی) کورونا وباکے باعث 4 ماہ سے معطل انٹرنیشنل کرکٹ آج انگلینڈ اور ویسٹ انڈیزکی ٹیسٹ سیریز سے بحال ہو رہی ہے۔ دونوں ٹیمیں 3 میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ساؤتھمپٹن میں کھیلا جا رہا ہے۔ وبا سے پہلے آخری ٹیسٹ دو مارچ کو نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا۔ تیرہ مارچ کوآخری ون ڈے اورگیارہ مارچ کو ٹی ٹوئنٹی منعقد ہوا۔کورونا کی وبا نے دنیا بھرکے تمام کھیلوں کی طرح کرکٹ کو بھی چار ماہ سے معطل کر رکھا ہے۔ بدھ آٹھ جولائی سے ٹیسٹ کرکٹ چار ماہ بعد انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے پہلے ٹیسٹ سے بحال ہو رہی ہے۔ وبا کے باعث کرکٹ کے قوانین میں بھی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ عارضی طور پر نیوٹرل امپائرز کا قانون معطل کر دیا گیا اور ایلیٹ پینل میں شامل مقامی امپائرز ہی سپروائز کریں گے۔ گیند کو چمکانے کے لیے فاسٹ بولرز تھوک کا استعمال نہیں کرسکیں گے۔کووڈ19میں مبتلا کھلاڑی کومیچ کے دوران تبدیل کیاجا سکے گا اور میچ بائیو سیکیور ماحول میں تماشائیوں کے بغیر منعقد ہو گا۔وبا سے پہلے کرائسٹ چرچ میں آخری ٹیسٹ نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا۔ جو میزبان کیویز ٹیم نے سات وکٹوں سے جیت لیا۔ سڈنی میں آخری ایک روزہ میچ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوا۔ کینگروز نے اکہتر رنز سے فتح پائی۔ آخری ٹی ٹوئنٹی ڈھاکا میں بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان ہوا، جو میزبان بنگلہ دیش نے جیتا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -