قومی ٹیم کے تین مزید کھلاڑیوں کے کورونا وائرس منفی آگئے
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے تین مزید کھلاڑیوں حیدر علی، کاشف بھٹی اور عمران خان کی کورونا وائرس ٹیسٹ رپورٹس منفی آگئیں اور تینوں کھلاڑی ورسیسٹر میں ٹیم کو جوائن کرنے کے لئے آج روانہ ہوں گے کیونکہ حیدر علی، کاشف بھٹی اور عمران خان نے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کلیئر کر لئے لیں۔ اس سے قبل تینوں کھلاڑیوں نے کووڈ۔19 کے دو دو مرتبہ ٹیسٹ کرائے تھے جن کی رپورٹس منفی آئیں تھیں۔ اب کیونکہ تینوں کھلاڑیوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آگئیں ہیں اس لئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی بی سی) ان کھلاڑیوں کے سفری انتظامات کر رہا ہے جن کے مکمل ہونے کے بعد یہ تینوں کھلاڑی، بشمول دو مساجروں ملنگ علی اور محمد عمران آج برطانیہ کے لئے روانہ ہوں گے۔