بابر اعظم سے بہتر کور ڈرائیو کوئی نہیں کھیل سکتا، ثقلین مشتاق

بابر اعظم سے بہتر کور ڈرائیو کوئی نہیں کھیل سکتا، ثقلین مشتاق

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق سپنر ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ پاکستانی نامور بلے باز یونس خان دنیا کا سب سے بہترین سویپ شارٹ کھیلنے والے کھلاڑی تھے۔ بابر اعظم سے بہتر کور ڈرائیو کو کوئی نہیں کھیلتا۔ ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ یونس نے بہت شاٹس کھیلے لیکن ان کا جھاڑو والا شارٹ بہت اچھا تھا، اگر چہ آسٹریلیا کا شین وارن ہو یا سری لنکا کا مرلی دھرن یونس نے ان کے خلاف بہترین کھیل پیش کیا ہے۔ ان سے بہتر سویپ شاٹ کھیلنے والا کھلاڑی نہیں دیکھا ہے، یونس کاسویپ شاٹ دنیا کا بہترین سویپ شارٹ تھا اس سے بہتر میری نظروں سے نہیں گزرا۔پی سی بی میں بطور ہیڈ ا?ف انٹرنیشنل پلیئر ڈویلپمنٹ کی ذمہ داری سنبھالنے والے ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے موجودہ بیٹنگ کوچ نے 2009 میں آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی کاٹائٹل جتوایا، وہ اپریل 2017 میں ٹیسٹ کرکٹ میں 10,000 رنز بنانے والے پہلے پاکستانی اور دنیا کے 13 ویں بلے باز بھی بن گئے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -