انگلینڈ سیریز، پر یکٹس میچ کے بعد قومی کھلاڑی ٹریننگ میں مصروف

انگلینڈ سیریز، پر یکٹس میچ کے بعد قومی کھلاڑی ٹریننگ میں مصروف

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) انگلینڈ سیریز کی تیاریوں کے لیے 2 روزہ پریکٹس میچ کے بعد ووسٹر شائر میں قومی کھلاڑی پھر ٹریننگ میں اِن ایکشن ہو گئے، کورونا ٹیسٹ کلیئر کرنے والے عمران خان اور کاشف بھٹی سمیت تین کھلاڑی بھی آج انگلینڈ پہنچ جائیں گے دورہ انگلینڈ کے دوران دو روزہ پریکٹس میچ کے بعد پھر 2 سیشنز میں اِن ایکشن ہوں گے، بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے گر سیکھیں گے، مصباح الحق کی قیادت میں کوچنگ اسٹاف کا کڑا امتحان ہو گا کھلاڑی بھی پریکٹس سیشن میں بہت پرجوش نظر آرہے ہیں اور خوب محنت سے تیاریوں میں مصروف ہیں۔کھلاڑی نیٹ پریکٹس اور فزیکل ٹریننگ میں پسینہ بہائیں گے بیٹنگ کوچ یونس خان ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باؤلنگ کوچ وقار یونس کھلاڑیوں کو تربیتی سیشن میں ٹپس دیں گے جبکہ اس سے قبل کھیلے گئے پہلے دو روزہ پریکٹس میچ میں کوچز کھلاڑیوں کی کارکردگی سے مطمئن نظر آئے ہیں۔

ٹریننگ کے بعد ٹیم گیار ہ جولائی کو پریکٹس میچ کھیلے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -