پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے دفاتر آج کھلیں گے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے دفاتر آج کھلیں گے

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے دفاتر آج سے کھلیں گے۔ پی سی بی کے ترجمان نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ قذافی سٹیڈیم میں پی سی بی ہیڈ کوارٹر محدود سٹاف کے ساتھ احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے کام کرے گا۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل پی سی بی نے ملک میں کورونا وائرس وبا کے باعث دفاتر بند کرنے فیصلہ کیا تھا مگر اب دفاتر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے مگر اب بھی صرف ضروری سٹاف کو ہی دفتر طلب کیا گیا ہے اور اس حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -