پروگرام ”سپاٹ لائٹ“ میں آج احسن خان مہمان ہونگے

پروگرام ”سپاٹ لائٹ“ میں آج احسن خان مہمان ہونگے

  

لاہور(فلم رپورٹر)کینیڈا میں مقیم پاکستانی نژاد اداکارہ،ماڈل و ہوسٹ مہوش خان کا کہنا ہے کہ میں کافی عرصہ سے نجی چینل کے پروگرام ”سپاٹ لائٹ“کو ہوسٹ کررہی ہوں۔دنیا بھر میں بسنے والے لوگوں کی بہت بڑی تعداد اس پروگرام کو بڑے شوق سے دیکھتی ہے۔”سپاٹ لائٹ“میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات بطور مہمان شرکت کرتی ہیں۔آج نشر ہونے والے پروگرام میں فلم اور ٹی وی کے نامور اداکار،ماڈل اور ہوسٹ احسن خان میرے مہمان ہوں گے میں نے ان کا انٹرویو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”سکائپ“کے ذریعے کیا ان کے ساتھ کی جانے والی گفتگو انتہائی دلچسپ اور معلوماتی تھی۔مہوش خان کا کہنا تھا کہ اتنی شہرت اور مرتبہ حاصل کرنے کے باوجود احسن خان میں ذرّہ برابر بھی غرور نہیں ہے۔میں تو اتنا کہوں گی کہ ان جیسے کوگ روز روز نہیں پیدا ہوتے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے اداکاری کا شوق ہے اگر پاکستان کے کسی اچھے پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے پاور فل اور پرفارمنس سے بھرپور کردار کی پیشکش ہوئی تو میں کام کرکنے میں خوشی محسوس کروں گی۔میں کم مگر معیاری کام کو ترجیح دیتی ہوں۔میرے چینل کا شمار کینیڈا کے چند بڑے نشریاتی اداروں میں ہوتا ہے۔

مزید :

کلچر -