ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا ثمن رائے کی زیر صدارت اہم اجلاس

  ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا ثمن رائے کی زیر صدارت اہم اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا ثمن رائے کی زیر صدارت اہم اجلاس،اجلاس میں الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹسٹ کے تمام اساتذہ کی شر کت،تفصیلات کے مطابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء ثمن رائے کی زیر صدارت الحمراء میں ایک اہم اجلاس منعقدکیاگیا جس میں الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ کے تمام اساتذہ نے شرکت کی۔اس اجلاس میں لاہور آرٹس کونسل کا فنون لطیفہ کے تمام شعبوں کی کلاسز کے آن لائن اجراء کا فیصلہ کیا گیا۔ای ڈی کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے 12شعبوں کے تمام نوجوان آرٹسٹ مستفید ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ الحمرا اپنے مقاصد کی تکمیل کے لئے دور حاضر کے ساتھ قدم بقد م شریک ہے۔ موسیقی، پینٹنگ،ایکٹنگ و دیگرتمام شعبوں کے اساتذہ کے لیکچر ز الحمرا ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے۔ ای ڈی الحمراء ثمن رائے کا کہنا تھا کہ االحمرا اکیڈمی آٖ ف پرفارمنگ آرٹسٹ کے تربیت یافتہ نوجوان عملی میدان میں ملک وقوم کانام روشن کر رہے ہیں۔

مزید :

کلچر -